رمضان میں 24 گھنٹے دکانات کھلی رکھنے کی اجازت ۔ تلنگانہ حکومت کے احکامات جاری

n65294759117401300902659df6b2fcee7a3f02b9783b07b54eabf12fd775462ae823d2fa32ee9b1c896e97

تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 2 مارچ سے 31 مارچ تک ریاست میں تمام دکانوں اور تجارتی مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق قانون کے تحت یومیہ 8 گھنٹے یا ہفتہ وار 48 گھنٹے سے زائد کام کرنے والے ملازمین کو معمول کی اجرت سے دوگنا ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعطیل کے دن کام کرنے والے ملازمین کو متبادل چھٹی دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو رات کے وقت کام کرنے کی اجازت حکومت کے جی او نمبر 476 کے تحت ہوگی۔