بجلی بل کا بقایا وصولنے گئی خاتون جے ای اور ان کی ٹیم پر حملہ ، بنایا یرغمال

n653146741174023066480253183e47b6f1d8e6b0d2d452a8f17d12b68d0ec6a37e095e758a16e13460fd5c

بہار کے بیگوسرائے میں اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب بجلی کا بقایا بل کی وجہ سے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ اس واقعہ سے ناراض کچھ صارفین نے محکمہ کے ملازمین کو یرغمال بنا کر ان کی پٹائی کی اور ایک خاتون کو بھی یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس واقعہ میں بجلی مستری اور جے ای ای نے بھاگ کر جان بچائی ۔ جن کا علاج بیگوسرائے صدر اسپتال میں کرایا۔ وہیں خاتون جے ای ای کے ذریعہ چار لوگوں کے خلاف معاملہ تھانہ میں درج کرایا گیا ہے۔ واقعہ لاکھوں تھانہ علاقہ کا ہے۔ جمعہ کے روز تین بجے تقریباً ٹیم کارروائی کیلئے گاؤں میں پہنچی تھی۔ محکمہ بجلی کی ٹیم ریکوری کے لیے بجلی کے بڑے بل ڈیفالٹر کے گھر گئی تھی۔ رقم ادا نہ کرنے یا کوئی جواب نہ دینے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی کی گئی۔اس آپریشن میں خاتون جے ای اور دیگر کارکنان فورس کے ساتھ موجود تھیں۔ تبھی کارکنان گاؤں کے دو صارفین کا کنکشن کاٹ کر آگے بڑھ رہے تھے جن کے پندرہ ہزار ،تیرہ ہزار روپے کے بل واجب الادا تھے۔ اس کارروائی سے ناراض کچھ لوگوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا ۔اس واقعہ میں چار سے پانچ الیکٹریشن اور دیگر افراد کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ اس دوران خاتون جے ای کو گھیر لیا گیا اور پہلے گالی گلوچ کی گئی، بعد میں ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ حالانکہ ٹیم کے ارکان نے انہیں بچا لیا۔ خاتون جے ای کو بچانے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں نے ملازمین کو بری طرح زدوکوب کیا۔ بعد میں مستری، ملازمین اور الیکٹریشن نے کسی طرح وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور محکمہ کے اعلیٰ افسران کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کسی طرح یرغمال خاتون جے ای کو وہاں سے بچایا۔ خاتون جے ای نے اس بارے میں لاکھوں تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔اس دوران زخمی ملازمین میں سے ایک نے بتایا کہ اس واقعے میں چار سے پانچ کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ کسی طرح ان لوگوں نے اپنی جان بچائی اور وہاں سے بھاگ کر حکام کو اس کی اطلاع دی۔ اس سلسلے میں تھانہ میں تحریری شکایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے لاکھوتھانہ انچارج نے بتایا کہ ‘چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے’۔