سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہوگیا

n6537296971740589186073589df6bba2dcc11df2050de37ef557cd1ed7209f4d0d61ce5753350e8949e10b

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور مملکت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سردی کی نئی اور شدید لہر نے مملکت کے شمالی اور وسطی علاقوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر چکا ہے رپورٹ کے مطابق طرف میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ جب کہ آج طرف اور ارار کے علاقوں میں سب سے کم منفی ایک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تبوک، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ رہاہے جبکہ اس کی تاثیر ملک کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی چار ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ موسم شدید سرد رہا۔ مکہ مکرمہ میں آج درجہ حرارت 22 اور مدینہ منورہ میں کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی ماہر موسمیات عبد اللہ العصیمی نے منگل اور بدھ کے روز پڑنے والی سردی کو سعودی عرب میں سال رواں کی سخت ترین سرد لہر قرار دیا ہے
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر کی شدت کا زور جمعہ تک ٹوٹ جائے گا جس کے بعد موسم اعتدال کی طرف مائل ہونا شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ، رابغ، اللیث اور خلیص میں گرد آلود تیز ہوا چلنے، جدہ اور رابغ کے سمندر میں تین میٹر تک بلند لہریں اٹھنے کی پیشگوئی کی ہے۔