جاریہ سال موسم گرما شدت کا ہونے کے اندیشے

n654039934174077927389793828d4ae737d3c44c200dc2cae9576fc6381d4c6470466cef2af2dcec902949

موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش قیاسی کی گئی ہے کہ جاریہ سال موسم گرما بہت شدید ہوسکتا ہے ۔ دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کے اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ مارچ سے مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جاسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب مارچ کے مہینے میں گرمی کی لہر کے کچھ ایام بھی ہوسکتے ہیں۔ عوام کو قدرے راحت مل سکتی ہے جب گرما کی بے موسم بارشوں کا بھی امکان ہے ۔