اگست2021 کا خونی حملہ، 2024 میں انصاف کی طرف: کابل دہشت گرد حملے کےماسٹر مائنڈ کو امریکہ لایا جا رہا

n6547167101741187104211e66e1711114d050cf3d69df056d0997e7ad45f6016c9ca874194c6a2aae261b2

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر خودکش دھماکے کے ذمہ دار ‘اعلیٰ دہشت گرد’ کو پکڑ لیا گیا ہے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کی رات کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا، ‘امریکہ ایک بار پھر بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔’ انہوں نے کابل ہوائی اڈے کے اے بی گیٹ پر 2021 کے حملے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرکردہ دہشت گرد کو پکڑ لیا ہے اور اب اسے امریکی انصاف کا سامنا کرنے کے لیے یہاں لایا جا رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ حملے کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث محمد شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے اس دہشت گرد کو پکڑنے میں تعاون کے لئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 26 اگست 2021 کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اے بی گیٹ پر خودکش حملے میں 13 امریکی فوجی اور 170 کے قریب افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب امریکی افواج افغانستان سے انخلائکے عمل میں تھیں۔