ٹرمپ امریکہ کے دوستوں کو متنفر کررہے ہیں معیشت کو بھی خطرہ: سینیٹر ایلیزا

n6547439461741207851753f27bc1e66942bb2d4bff22ac84dfbad9baea4a5004b0be5e1731bc65213d777f

امریکی صدر کے کانگریس سے خطاب کے ردعمل میں ڈیموکریٹس نے متنبہ کیا ہے کہ حلیف ملکوں کے ساتھ امریکی دوستی کھٹائی میں پڑرہی ہے جبکہ تجارتی جنگ سے معیشت کو خطرہ پیدا ہورہا ہے ۔ سینیٹر ایلیزا سلوتکین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اپنی تقریر میں جسے قومی سطح پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا ، کہا کہ آج کی دنیا ایک دوسرے سے گہرائی کے ساتھ جڑی ہے ۔ نقل مکانی ، سائبر خطرات ، آرٹیفیشل انٹلی جنس ، ماحولیاتی تباہی ، دہشت گردی یہ ایسے مسائل ہیں جن سے کوئی ملک تنہا نہیں لڑسکتا ۔ ہر جگہ ہمیں دوستوں کی ضرور ت ہے اور ہمارے تحفظ کا اسی پر انحصار ہے۔ سینیٹر ایلیزا نے ایک اور ریپبلکن صدر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈ ریگن نے اس حقیقت کو سمجھا اور تسلیم کیا تھا جس کی امریکہ کو ضرورت ہے کہ ہماری ملٹری اور معاشی طاقت حلیفوں کے ساتھ مل جلکر کام کرنے میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سرد جنگ جیسے حالات کیلئے گنجائش نہیں۔