امریکہ نے جنوبی افریقی سفیر کو ملک بدر کیا

n65609930217420624910021856b0439b92bb707787e4ca9e92bbd5a163ef59c445b1c54119b2473a3a2837

امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو صدر ٹرمپ سے نفرت کی بنیاد پر ملک بدر کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول امریکہ اور صدر ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے امریکی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ جنوبی افریقی حکومت نے سفارتی آداب کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کی امداد معطل کر دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایک متنازع قانون کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کی امداد معطل کی تھی، جس کے تحت مبینہ طور پر سفید فام کسانوں کی زمینیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔