مرمو اور مودی نے یوم بہار پر لوگوں کو مبارکباد دی

n657093233174266412942754d6a5095b0b16e809d323d3a3a27dd1d6770244e0746985cd43641d412adfb4

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز یوم بہار کے موقع پر بہار کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہابہار دیوس کے موقع پر ریاست کے تمام باشندوں کو میری دلی مبارکباد۔ بہار کی سرزمین قدیم زمانے سے ہی علم و ترقی کا مرکز رہی ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ بہار کے لوگ اپنی صلاحیت، عزم اور محنت کے ذریعے وکست بہار اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے مالامال ورثے، ہندوستان کی تاریخ میں اس کے تعاون، اور ریاست کو ترقی سے ہمکنار کرنے میں اس کے عوام کے مضبوط جذبے کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھابہادروں اور عظیم شخصیات کی مقدس سرزمین بہار کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو بہار دیوس کی ڈھیروں مبارکباد۔ہماری ریاست جس نے ہندوستانی تاریخ کو قابل فخر بنایا ہے، آج اپنے ترقی کے سفر میں ایک اہم مرحلے سے گزر رہی ہے، جس میں بہار کے محنتی اور باصلاحیت لوگوں کا اہم کردار ہے۔ ہم اپنی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑیں گے۔