ہندوستانی طلباء کے لئے امریکہ کے دروازے ہو رہے بند؟ ایف 1 ویزا مسترد ہونے کی شرح میں بھاری اضافہ

n65730267317428103942968afbc42596d0a3ca8c4a5e206c74cfc9c11bdd4f10170cdd360de84ccceddff1

حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایف1 ویزا مسترد ہونے کی شرح گزشتہ 10 برسوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں 2.79 لاکھ F-1 ویزے مسترد کیے گئے، جو کہ کل درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ ، کل 6.79 لاکھ درخواستوں میں سے صرف 4.01 لاکھ ویزا جاری کیے گئے، جو کہ گزشتہ سال 4.45 لاکھ سے کم ہے۔ 2014-15 میں، F-1 ویزا کے لیے کل 8.56 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، لیکن اس کے بعد ان کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔ 2019-20 میں، کوویڈ وبائی مرض کی وجہ سے، یہ تعداد گھٹ کر صرف 1.62 لاکھ رہ گئی تھی۔ اگرچہ کووڈ کے بعد اضافہ ہوا، لیکن 24 2023- میں ویزا کی درخواستوں میں 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ہندوستانی طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہندوستان میں سب سے زیادہ طلباء امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں لیکن ویزا مسترد ہونے کی بڑھتی ہوئی شرح نے ہندوستانی طلبا کو متاثر کیا ہے۔ 2023 میں جنوری سے ستمبر تک، 1.03 لاکھ F-1 ویزا ہندوستانی طلبا ء کو ملے، جب کہ 2024 میں یہ تعداد گھٹ کر 64,008 رہ گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ویزہ کے تمام فیصلے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ(آئی این اے)کے تحت ہر معاملے کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ F-1 ویزوں کے ملک وار مسترد ہونے کی شرح کے اعداد و شمار کو عام نہیں کیا گیا ہے۔ دیگر ممالک کی سخت پالیسیاں بھی اس کی وجہ بنیں F-1 ویزا مسترد کرنے میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کینیڈا اور دیگر ممالک بھی بین الاقوامی طلبا کی تعداد کو محدود کر رہے ہیں۔ کینیڈا نے 2024 میں اسٹڈی پرمٹس کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کیا، 2025 میں اسے مزید 10 فیصد کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہندوستانی طلبا بنے امریکہ میں سب سے بڑا بین الاقوامی گروپ اوپن ڈورز 2024 کی رپورٹ کے مطابق 2023-24 میں ہندوستانی طلبہ کی تعداد نے چینی طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستانی اب امریکہ میں زیر تعلیم کل بین الاقوامی طلبا میں سے 29.4 فیصد ہیں۔ اس سال کل 3.31 لاکھ ہندوستانی طلبا امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ امریکی حکومت نے حال ہی میں ویزا ڈیٹا کا حساب لگانے کے لیے اپنا طریقہ کار تبدیل کیا ہے، جس کی وجہ سے جاری کیے گئے اور مسترد کیے گئے ویزوں کی تعداد میں معمولی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ تاہم، ہندوستانی طلبہ کے لیے یہ تشویشناک بات ہے کہ مسترد ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔