تلنگانہ میں فائر فائٹنگ روبوٹ متعارف

TOP_16-2

تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں فائر فائٹنگ روبوٹ کو متعارف کیا گیا ہے جو کسی بھی خطرے کے وقت انسانی جان کو بچانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ اس فرانسیسی ساختہ روبوٹ کو ‘‘ خاموش محافظ ‘‘ یا First Responder کے نام سے موصوم کیا گیا ہے جو حیدرآباد ، رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں فعال طور پر تعینات کیا جارہا ہے۔ ہر فائر اسٹیشن پر روبوٹ کو گردش پر حاصل کروا رہے ہیں تاکہ عملے کو ہینڈ آن ٹریننگ سے گزارا جاسکے اس روبوٹ کے متعلق بتایا کہ یہ روبوٹ اپنے موٹے ایلومینیم شیل کی وجہ سے 1000-900 oC تک درجہ حرارت کو برداشت کرسکتا ہے ۔ ایسی جگہوں پر جہاں انسانی جلد فوری طور پر جل جائے گی ۔ یہ 500کیلو وزنی مشین بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اندر داخل ہوسکتی ہے ۔ حادثہ کے مقام پر ملبے سے بھرے علاقے کو بھی آسانی کے ساتھ عبور کرسکتی ہے۔ سکندرآباد اسٹیشن کے فائر آفیسر شنکر نے بتایا کہ روبوٹ کو ایک محفوظ مقام اور فاصلے سے چلایا جاسکتا ہے ۔ روبوٹ کے اطراف ہائی ڈیفینیشن کیمرے ہیں اور ساتھ ہی تھرمل امیجنگ بھی یہ گھنے دھوئیں میں بھی آسانی سے گذرکر کام کرسکتا ہے ۔ ریجنل فائر آفیسر سدھاکر راؤ نے بتایا کہ یہ ایک ہائی پریشر واٹر اور فوم فائر جو دو ہزار لیٹر پانی فی منٹ تک خارج کرسکتا ہے ۔ یہ بیٹریوں کے ذریعہ طویل عرصہ تک کام کرسکتے ہیں۔ اس روبوٹ کو اپریل کے مہینہ میں ہی فعال میں لایا گیا اور موسم گرما میں آگ لگنے والے مقامات پر روبوٹ نے کام کرتے ہوئے اپنی اہمیت کو ثابت کردیا ہے۔ فی الحال مغل پورہ فائر اسٹیشن کا ہیڈ کوارٹر روبوٹ کو ہر فائر اسٹیشن پر ہفتہ بھر کی تربیت کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔ اگرچہ حالیہ پاشا میلارم علاقہ میں کیمیکل فیاکٹری میں اس روبوٹ کا استعمال نہیں کیا گیا ہے.