فلسطین کی تائید میں سوشل میڈیا پر پوسٹ _ اترپردیش میں پولیس کانسٹیبل معطل

فلسطین کی تائید میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر اتر پردیش پولیس کے ایک کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان فلسطین کی حمایت میں مبینہ طور پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ جاتی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کانسٹیبل کی شناخت بریلی کے رہنے والے سہیل انصاری کے طور پر کی گئی ہے جو پچھلے کچھ مہینوں سے لکھیم پور کھیری ضلع میں تعینات تھا۔ کھیری کے ڈی ایس پی سندیپ سنگھ نے کہا کہ ایک ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رینک کا افسر، کانسٹیبل سہیل انصاری کے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایتی پوسٹ کے بارے میں پوچھ تاچھ کر رہا ہے۔