ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی عالمی مارکیٹ سرمایہ کاری میں اضافہ

ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے عالمی سطح پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے دنیا کی دس بڑی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دس کمپنیوں میں چین کو سبقت حاصل ہے ، حالانکہ جاپان کی کمپنی پہلے نمبر پر ہے۔ عالمی سطح پر مارکیٹ سرمایہ کاری کے حساب سے جاپان کی ٹورے انڈسٹریز 9.16 بلین ڈالر کی مارکیٹ سرمایہ کاری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چین کے ٹونگکن گروپ نے 7.9 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرتے ہوئے دنیا میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ چین کی دیگر کمپنیوں کو پانچواں، چھٹا اور ساتواں مقام بھی حاصل ہوا۔ ہندوستان کی کے پی آر مل کمپنی چوتھے نمبر پر ہے ، جس کی عالمی سطح پر مارکیٹ سرمایہ کاری 4.10 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر ممالک کی کمپنیوں میں ترکی، تائیوان اور جاپان شامل ہیں۔ ہندوستان کی وردھمان ٹیکسٹائل کمپنی کو دسواں مقام حاصل ہوا ہے ، جس کی مارکیٹ سرمایہ کاری 1.85 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کے علاوہ دیگر ملبوسات کے سلسلے میں بھی ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے اپنی سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے۔ ہندوستان میں بھی سرکاری اور خانگی سطح پر ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
