دیوالی کیلئے بھاگیہ لکشمی مندر کے اطراف بھاری ٹریفک متوقع

دیوالی تقاریب کے پیش نظر 6 اور 11 نومبر کے درمیان بھاگیہ لکشمی مندر ، چارمینار کو بڑی تعداد میں بھکتوں کی آمد متوقع ہے ۔ اس مدت کے دوران کمیوٹرس کو بعض روٹس پر جانے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ٹریفک ہجوم نہ ہو ۔ اس میں مدینہ ، مرغی چوک ، راجیش میڈیکل ہال اور شاہ علی بنڈہ سے چارمینار کی سمت جانے والی روڈ اسٹریچس شامل ہیں ۔ بھاگیہ لکشمی مندر جانے والے بھکتوں کو ٹریفک سائینجس اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور ان کی گاڑیوں کو پارکنگ کے لیے مختص مقامات پر ہی پارک کرنا ہوگا ۔
