انٹرطالبہ کو عبدالمقیت چندا کا مالی تعاون

chanda

عبدالمقیت چندا بی آر ایس جنرل سکریٹری نے بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر انٹرمیڈیٹ میں ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرنے والی بھونیشوری کو ایک سال کے تعلیمی اخراجات کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر کے ٹی آر بھی موجود تھے ۔ بھوانیشوری کے والد مولاعلی میں سڑک پر کھلونے فروخت کرکے خاندان کی پرورش کر رہے ہیں۔ عبدالمقیت چندا نے بتایا کہ کے ٹی آر نے بی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا تھا کہ کسی مجبور اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ جس کے تحت اسماعیل پروگرام کے تحت عبدالمقیت چندا نے بھوانیشوری کو ایک سال کے تعلیمی خرچ کا چیک کے ٹی آر کی موجودگی میں حوالہ کیا ۔ جس پر کے ٹی آر نے عبدالمقیت چندا کی ستائش کی اور دیگر قائدین کو بھی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی.