ڈی جی پی کی ڈی ایس پی نکہت زرین کو مبارکباد

TOP_13-14

تلنگانہ ریاست کے ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی نے خاتون باکسر و ڈی ایس پی نکہت زرین کو منگولیا کے اولا بنتار میں 2 سے 12 اپریل کے درمیان ہوئی بین الاقوامی باکسنگ چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ۔ ڈی جی پی آفس میں نکہت زرین کو تہنیت پیش کرکے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ کامیابی محکمہ پولیس اور ریاست کیلئے ایک فخر کی بات ہے ۔ اس موقع پر سینئیر عہدیدار مہیش ایم بھاگوت ، گجاراؤ بھوپال اسپورٹس آفیسر آر وی راما راؤ اور کوچ پی کرشنا راؤ وغیرہ موجود تھے ۔