مسلم خاتون نے خریدا ایک لاکھ 88 ہزار میں گنیش کا لڈو – تلنگانہ کے نرمل میں واقعہ

1757237220993

تلنگانہ کے نرمل میں گنیش وسرجن کے موقع پر ایک مسلم خاتون نے گنیش کے لڈو پرساد کو ہراج میں خرید لیا۔ اطلاعات کے مطابق آدرش نگر کالونی میں منعقدہ گنیش کے لڈو کے ہراج کے دوران مسلم خاتون، امرین نے حصہ لیتے ہوئے ایک لاکھ 88 ہزار 888 روپے کی بولی لگا کر یہ لڈو حاصل کیا ۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے اس اقدام کو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی جیتی جاگتی مثال قرار دیا۔