کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل

REVANTH-REDDY-KALESHWARAM-P-780x470

تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے پارلیمانی انتخابات کے دوران شکایات کے ازالہ کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں سابق سی ایل پی قائد کے جانا ریڈی، کارگزار صدر مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی، اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار اور صدر پی سی سی و چیف منسٹر اے ریونت ریڈی شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گاندھی بھون میں منعقدہ عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ تاکہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی قائدین کے درمیان پیدا شدہ اختلافی رائے کو دور کیا جاسکے۔ ریونت ریڈی نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی اختلاف رائے یا شکایت کو مذکورہ کمیٹی سے رجوع کریں۔