ٹرمپ کی دھمکیاں قابل نفرت ایمنسٹی انٹرنیشنل سربراہ کا ردعمل

emnesty

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے کہا کہ کیسا نفرت انگیز پیغام ہے، ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نہ بجلی، نہ پانی، حملوں سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے۔انیئس کالامار نے ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ کو شیئر کیا اور یہ بھی لکھا کہ یہ ہیں ڈونالڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔