ایران جنگ پر صدرٹرمپ کو بیدخل کیا جائے : ڈیموکریٹس

Donald-J-Trump-2-1536x864

امریکی کانگریس کے کئی ڈیموکریٹ ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی دستور کی 25 ویں ترمیم کے دفعہ 4 کا استعمال کرتے ہوئے ایران جنگ کی پاداش میں ٹرمپ کو عہدہ سے بیدخل کیا جانا چاہئے ۔ ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ پہلے ہی ہزاروں افراد کو ہلاک کرچکے ہیں اور وہ مزید ہزاروںکو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور سینیٹر ٹیم کین نے کہا کہ ٹرمپ کی جو زبان ہے وہ شرمناک ہے ۔