بی آر ایس قائدین کی گرفتاریوں پر کے ٹی آر کا شدید ردعمل

ktr

بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے پرگی میں کسانوں کی حما یت کرنے والی پارٹی کے قائدین کی گرفتاریوں اور گھروں پر نظربندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس حکومت کے رویے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سابق وزراء ٹی ہریش راؤ ، سبیتا اندرا ریڈی ، ای دیا کر راؤ ، سابق ارکان اسمبلی مہیش ریڈی ، نریندر ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین کو روکنا اور گرفتار کرنا جمہوریت کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل سننے کے بجائے ان کی حمایت کرنے والے اپوزیشن قائدین کو نشانہ بنارہی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گرفتاریاں اور غیر قانون مقدمات بی آر ایس قائدین کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ تلنگانہ تحریک کے وقت سے ہم اس طرح کے حالات کا سامنا کرتے آرہے ہیں ۔ باوجود اس کے ہم ہم یشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کسانوں کی شکایات نظر انداز کر رہی ہے اور اپنی کمزوری کو چھپانے کیلئے اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ کے ٹی آر نے پرگی میں انڈسٹریل پارک کے قیام کے نام پر کسانوں سے زبردستی اراضی حاصل کرنے کے عمل پر بھی سخت اعتراض کیا اور حکومت سے فوری اس کارروائی کو رونے کا مطالبہ کیا۔