تلنگانہ میں ڈیجیٹل گورننس کا نیا سنگ میل

1-copy-3-1536x878

تلنگانہ حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اسکولس کے طلبہ کے سالانہ نتائج جاری کرنے کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ اب کلاس 5 سے 9 ویں جماعت تک کے طلبہ کے پروگریس کارڈ براہ راست والدین کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے روایتی نظام میں بڑی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ محکمہ آئی ٹی کی نگرانی میں Me Seva کے تکنیکی تعاون سے اس منصوبہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جس کے تحت 18 لاکھ سے زائد طلبہ کے نتائج ان کے گھروں تک ڈیجیٹل طور پر پہنچائے جارہے ہیں۔ ماضی میں والدین کو نتائج حاصل کرنے کیلئے اسکولس جانا پڑتا تھا لیکن اب اس جدید نظام کے ذریعہ نہ صرف وقت کی بچت ہورہی ہے بلکہ طلبہ کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھنا آسان ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے پیپر لیس سسٹم کو فروغ ملا ہے اور تعلیمی شعبہ میں ٹکنالوجی کے مؤثر استعمال کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔ اساتذہ اور والدین نے اس سہولت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے تلنگانہ حکومت کا یہ قدم دیگر ریاستوں کیلئے بھی ایک مثالی ماڈل ثابت ہوسکتا ہے۔