ریاست کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی لہردرجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس

heat-rises-copy

ریاست کے بیشتر اضلاع گرمی کی شدت لہر میں مبتلاء ہوچکے ہیں اور کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرچکا ہے۔موسم گرما میں پیدا ہونے والی اس شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے عوام کو دھوپ کے اوقات میں سخت احتیاطی اقدامات کی تاکید کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کے علاوہ سرپر اوڑھے بغیر گھروں سے نکلنے سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں آج درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کوبعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ راما گنڈم میں درجہ حرارت 45ڈگری سیلسیس سے 47 ڈگری سیلسیس ریکار ڈ کیا گیا جبکہ ضلع عادل آباد میں بھی گرمی کی لہر میں شدت ریکارڈ کئے جانے کے بعد درجہ حرارت 45.3 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ کے دیگر اضلاع نظام آباد‘ کاماریڈی ‘ منچریال ‘ رنگاریڈی ‘ سدی پیٹ‘ سرسلہ ‘ اور کئی مقامات پر رطوبت میں اچانک ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے نتیجہ میں گرمی کی لہر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔