پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تمام 5 سیوا کیندروں کیلئے 9 مئی کو خصوصی پاسپورٹ میلہ

TOP_13-20

ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد حدود کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں 9 مئی کو خصوصی پاسپورٹ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور 9 مئی کیلئے حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس نے تمام پاسپورٹ سیوا کیندر کیلئے جملہ 4000 سلاٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محترمہ جے سنیہجاآئی ایف ایس ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے میڈیا سے کو یہ بات بتائی ۔ای چپ پاسپورٹ کی اجرائی پر انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ سے جو نئے پاسپورٹ جاری کئے جا رہے ہیںوہ ای۔چپ پاسپورٹ ہیں لیکن پرانے پاسپورٹ بھی کارکرد ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کے ادخال میں عوام کو مشکلات کو دور کرنے اقدامات کے تحت حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس نے شہر کے پاسپورٹ سیوا کیندر کیلئے 3100 سلاٹس اور نظام آباد وکریم نگر سیوا کیندر کیلئے 900 سلاٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محترمہ جے سنیہجانے بتایا کہ ریاست میں 5 پاسپورٹ سیوا کیندر پر 9 مئی کو یہ پاسپورٹ میلہ منعقد کیا جائے گا جن میں بیگم پیٹ‘ ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن‘ رائے درگ ‘ کریم نگر اور نظام آباد شامل ہیں ۔ پاسپورٹ کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنے والے درخواست گذار ویب سائٹ www.passportindia.gov.in پر لاگ ان کرکے درخواست داخل کرسکتے ہیں اور فزیکل درخواستوں کے ادخال و دیگر امور کیلئے 9 مئی کا اپوائنٹ منٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ پاسپورٹ درخواست اور PSK امور کیلئے وقت حاصل کرنے 8تا10 دن کا وقت درکار ہورہا تھا لیکن اب اس میلہ کے بعد کمی کی توقع ہے اور اندازہ ہے کہ یہ انتظار کی مدت گھٹ کر 5تا7 دن ہوجائے گی۔ محترمہ جے سنیہجا نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواست گذار ان درخواستوں کے متعلق تاخیریا دیگر تفصیلات کیلئے آرپی او کے واٹس ایپ نمبر 8121401532 پر ایپلیکشن نمبر روانہ کرکے تفصیل حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں فون نمبرات 27715333,27715115,27806657 پر 9:30تا5:30 بجے شام رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں rpo.hyderabad@cpo.gov.in پر تفصیلی ای میل روانہ کیا جاسکتا ہے۔ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے بتایا کہ حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفس کے 5 پی ایس کے اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کے ذریعہ روزانہ 4500 پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کی جا رہی ہے۔محترمہ جے سنیہجا نے بتایا کہ کریم نگر پاسپورٹ آفس میں یومیہ اپائنٹمنٹس کی تعداد 220 سے بڑھا کر400 کی گئی ہے جس پر 4مئی سے عمل ہوگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہفتہ 9مئی کو پاسپورٹ میلہ کیلئے جو اپائنٹمنٹس جاری کئے جائیں گے وہ تمام نارمل ہونگے ان میں کوئی تتکال نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پاسپورٹ آفس سے نارمل پاسپورٹ کی 5تا7 یوم میںاجرائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ تتکال پاسپورٹ کی اجرائی 1تا3یوم میں کی جانے لگی ہے۔