کیا تلنگانہ میں 5 دن کا ہفتہ ہوگا ؟

revent-reddy

تلنگانہ میں جون سے 5یوم کا ہفتہ ہوگا! سرکاری ملازمین و عہدیداروں کو ہفتہ میں 2یوم کی تعطیل دی جائے گی!مرکزی حکومت کی جانب سے تیل اور برقی کی کھپت میں کمی کے اقدامات اور وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے قافلہ کی کاروں کو کم کرنے کے بعد یہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کیلئے 5 یوم کا ہفتہ کردیا جائے اور پیر تا جمعہ کام کے ایام قرار دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس تلنگانہ 2 جون کی تقریب کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی اس منصوبہ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے بھی ریاستی حکومت سے 5یوم کا ہفتہ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر حکومت سے 5یوم کا ہفتہ قرار دیا جاتا ہے تو سرکاری دفاتر میں بھی مرکزی سرکاری دفاتر کے طرز پر ہفتہ میں 5 یوم کام کریں گے۔ ملک میں توانائی اور ایندھن بحران کے نتیجہ میں وزیر اعظم مودی نے جو اپیل کی تھی اس کے بعد کئی ریاستوں میں ’ورک فرم ہوم‘ کو فروغ دینے اقدامات کئے گئے اور پڑوسی آندھراپردیش میں چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ میں 2دن سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ یوم تاسیس تقریب میں 5یوم کے ہفتہ کا اعلان کرسکتے ہیں۔3

راج شیکھر ریڈی فارمولہ اختیار کرنے ریونت ریڈی کا فیصلہ
عوام اور پارٹی کارکنوں سے رابطے میں اضافہ، ارکان اسمبلی سے باقاعدہ ملاقات ہوگی
حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سرکاری امور کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پارٹی کے امور پر توجہ دیتے ہوئے کارکنوں کو وقت دینے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق متحدہ آندھرا پردیش میں آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پارٹی قیادت اور بنیادی سطح کے کارکنوں میں دوریوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو فی الوقت چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ خود وزراء اور ارکان اسمبلی کو بھی چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے روزانہ کے شیڈول میں وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کا وقت مقرر تھا۔ چیف منسٹر کے طور پر راج شیکھر ریڈی روزانہ صبح کے وقت اپنی قیام گاہ پر کارکنوں سے ملاقات کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ریونت ریڈی کے قریبی ساتھیوں میں وائی ایس آر فارمولہ کو اختیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ کارکنوں میں مقبولیت رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کو نئے کیمپ آفس کی تعمیر کا انتظار ہے جو ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے احاطہ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ کیمپ آفس میں منتقلی کے بعد ریونت ریڈی کے شیڈول میں تبدیلی لائی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی نے راج شیکھر ریڈی کی طرح عوامی رابطہ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے اضلاع سے آنے والے وفود کو بھی ملاقات کا وقت دینے کا بھروسہ دلایا۔ بتایا ْؑآ کہ حالیہ کابینی اجلاس میں وزراء نے ملاقات کیلئے وقت نہ ملنے کی شکایت کی جس پر چیف منسٹر نے کیمپ آفس میں منتقلی کے بعد شیڈول میں تبدیلی کا تیقن دیا۔