ہندوستانی خواتین کو آرٹیفشل انٹلیجنس کے استعمال میں دنیا میں سبقت

انفارمیشن ٹکنالوجی کے بعد آرٹیفشل انٹلیجنس نے ہر شعبہ میں نیا انقلاب پیدا کیا ہے۔ ہندوستان کا شمار اگرچہ ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ہوتا لیکن عصری ٹکنالوجی کے استعمال میں ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک پر سبقت حاصل ہے۔ دنیا میں خواتین کی جانب سے کام کے مقامات یا سیکھنے کیلئے آرٹیفشل انٹلیجنس ٹولس کے استعمال کے بارے میں سروے میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی خواتین آرٹیفشل انٹلیجنس کے ٹولس کے استعمال میں دنیا میں سرفہرست ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ دفتری امور کی تکمیل ہو یا پھر نئی ٹکنالوجی سیکھنے کا معاملہ ہو ، ہندوستان میں 91 فیصد خواتین اے آئی ٹکنالوجی سے جڑچکی ہے۔ سوشیل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی آرٹیفشل انٹلیجنس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کی جانب سے اے آئی ٹکنالوجی کے استعمال میں امریکہ 71 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ چین میں 41 فیصد خواتین نئی ٹکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے جبکہ برطانیہ میں 45 فیصد ، جرمنی 44 فیصد اور فرانس میں 41 فیصد خوا تین آرٹیفشل انٹلیجنس کا استعمال کر رہی ہیں۔ سعودی عرب میں محض 31 فیصد خواتین آرٹیفشل انٹلیجنس سے آشنا ہے ۔ ہندوستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے معاملہ میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے ۔ عصری ٹکنالوجی ، ڈیجیٹل ایجوکیشن اور دیگر شعبہ جات میں سرکاری سطح پر خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور وہ آرٹیفشل انٹلیجنس میں اپنی مہارت کے نتیجہ میں بہتر خدمات انجام دینے کے موقف میں ہیں۔
