RAHUL-2-1-780x470

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے ستنا میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی کانگریس امیدوار سدھارتھ کشواہا کی حمایت میں صبح 11 بجے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی صدر جیتو پٹواری بھی موجود رہیں گے۔ ستنا میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔