افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کا بڑھتا رسوخ تشویشناک

افغانستان میں دہشت گردتنظیموں کے اثرورسوخ میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے ۔ افغان طالبان کے زیرِاثر افغانستان اس وقت خطے میں دہشت گردی پھیلانے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ امریکی جریدیدی واشنگٹن ٹائمز کے مطابق افغانستان کے دوبارہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے پاکستان پردہشت گردی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔دی واشنگٹن ٹائمز کے مطابق امریکہ اوران کیاتحادیوں کیخلاف کوئی بڑا دہشت گرد منصوبہ دوبارہ افغانستان سے ہی جنم لے سکتا ہے۔ 2021 کیانخلا کینتائج امریکہ کیایک اہم علاقائی شراکت دارپاکستان پربھی اثرانداز ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن کوچاہییکہ وہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کومزید مضبوط کرے، سرحدی نگرانی میں مدد کوبڑھائے۔ امریکی انتظامیہ کو دوحا معاہدے پردوبارہ غورکرنا چاہیے، کیونکہ طالبان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2021 میں افغانستان سیامریکی انخلا کے بعد پیدا ہونیوالیسیکیورٹی خلا کا سب سے بڑا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
افغان سرزمین سے پنپنے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی اورجنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
