عثمانیہ یونیور سٹی کے 4 شعبوں کو ISO سرٹیفکیٹس حاصل

osmania-university

عثمانیہ یونیورسٹی نے ملک بھر میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ یونیور سٹی کی تاریخ میں پہلی بار بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈرس (BIS) کے ذریعہ ایک ہی وقت میں چار مختلف شعبوں میں ISO کی منظوری دی گئی ہے ۔ چہارشنبہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر کمار نے بی آئی ایس کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ساؤتھ ریجن) سندیپ کمار قنوجیا کے ہاتھوں یہ بین الاقوامی سرٹیفکیٹس حاصل کئے ۔ یونیورسٹی کو چار اہم ترین شعبوں تعلیمی نظام کا انتظام (ISO 21001 : 2018) ‘اعلیٰ تعلیمی معیار اور بہترین انتظامی نظم و نسق کیلئے ماحولیاتی تحفظ اور ویسٹ مینجمنٹ (ISO 14001 : 2015) کیمپس میں ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے اور کچرے کی سائنسی نکاسی کیلئے ، توانائی تحفظ (ISO 50001 : 2018) انرجی مینجمنٹ اور برقی کی بچت کے بہترین نظام ، یونیور سٹی کے ہاسٹلس اور کینٹینوں میں طلبہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے (ISO 2200 : 2018) عطا کیا گیا ۔ 2/y
اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ملک بھر میں عثمانیہ یونیورسٹی پہلی ایسی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے ایک ساتھ ان چاروں زمروں میں (ISO) BIS کی پہچان حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی کو یونیورسٹی کے انتظامیہ ۔ اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔