تلنگانہ میں محکمہ ڈرگ کنٹرول اور محکمہ فوڈ سیفٹی کے انضمام کے ذریعہ ٹی جی سیف کی تشکیل

TOP_20-4

ریاست تلنگانہ میں محکمہ ڈرگ کنٹرول اور فوڈ سیفٹی محکمہ کو ایک ہی انتظامیہ کے تحت ملا کر TG-SAFE ( تلنگانہ اسٹانڈس اتھاریٹی فار فوڈس اینڈ ایسنشیل ڈرگ ) تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس نئے ادارہ کے کمشنر کی حیثیت سے تلنگانہ کے سینئیر آئی پی ایس عہدیدار اویناش موہنتی کا تقرر کا عمل میں آیا ہے ۔ انہوں نے اس نئے ادارہ کی کارکردگی کو نمایاں کرنے کے لیے کئی نئے اقدامات اٹھانے کا عزم کا کیا ہے ۔ سیاست نیوز کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں اویناش موہنتی نے کہا کہ TG-SAFE جسے ایک جی او کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور اس ادارے کے تحت 6 شعبے کام کریں گے ۔ جس میں ڈرگس وینگ ، فوڈ سیفٹی ، انفورسمنٹ ، لیگل ، لیبارٹری اور ایڈمنسٹریشن وینگ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا TG-SAFE تشکیل دینے کا بنیادی مقصد عوام کو ادویات اور فوڈ سیفٹی کے تحت فوائد حاصل کرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہندوستان میں فوڈ سیفٹی اور ڈرگس کنٹرول محکمہ کو ایک متحد انتظامیہ کے تحت لایا گیا ہے اور ان دونوں شعبوں قانونی اور انتظامی اختیار کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں دستیاب ادویات کے معیار کی جانچ اور غذائیت کے اشیاء کے معیار کو بھی جانچ کرنا ہے ۔ اویناش موہنتی نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول جو قدیم ادارہ ہے اس کے ساتھ فوڈ سیفٹی کے پہلو کو بھی جوڑا گیا ہے جو فوڈ سیفٹی ایک 2006 کے تحت کام کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اصلی مقصد ایسے تجارتی اداروں بشمول ہوٹلس ، ریسٹورنٹ اور ویر ہاوز کی کارکردگی کی جانچ کرنا ہے جو فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال TG-SAFE ، 550 عملہ پر کام کررہا ہے اور مزید 250 آوٹ سورسنگ ملازمین کو شامل کیا جائے گا ۔ اویناش موہنتی نے کہا کہ حالیہ دنوں 28 پولیس ملازمین جن کا تعلق پولیس کے گرے ہاونڈس شعبہ سے ہے جو ڈی ایس پی ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر و کانسٹبل کے عہدہ کے ہیں کو اس ادارہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹی جی سیف کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ ان کے ادارے نے بیلنکٹ ، زیپٹو اور ایسے کئی تجارتی اداروں پر اچانک دھاوا کیا تھا جس میں غیر معیاری اور ناقص غذائی اشیاء فروخت کرنے کا پتہ لگایا ہے ۔ ٹی جی سیف کو مزید مستحکم کرنے اور اس کی کارکردگی کو باقاعدہ بنانے کے لیے عنقریب ’’ TG-SAFE Police Station ‘‘ بھی قائم کیا جائے گا جس کے تحت قانون کی کھلی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔ عنقریب ٹی جی سیف کے عملہ کو نئی وردی اور 26 نئی گاڑیاں بھی دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ایسے ریسٹورنٹ ، ہوٹل اور فارما کمپنی جو سیف ادارے کے تحت آتے ہیں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ اور ادارہ کو مہر بند کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ اتنا ہی نہیں دونوں شہروں میں فروخت کئے جانے والے پانی کے معیار کی بھی جانچ کی جائے گی اور ضبط شدہ اشیاء کا معائنہ کرنے کیلئے لائبرٹریز کو مزید مستحکم بنایا جارہا ہے اور قانونی مقدمات چاہے وہ ہائی کورٹ یا ٹرائل کورٹ میں ہوں کی پیروی کیلئے ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دی جارہی ہے ۔