SIR نوٹس کا آسان حل ، خاندان کا کوئی بھی رکن دستاویزات جمع کراسکتا ہے

ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے انتخابی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR 2026) مہم کے تحت جاری ووٹر تصدیقی عمل کو مزید تیز اور شفاف بنائیں ۔ انہوں نے حیدرآباد کلکٹریٹ کا دورہ کیا اور ECINET لاگ ان کے ذریعہ قائم کردہ SIR تصدیقی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کے کمشنر آر وی کرنن ، کلکٹر حیرآباد ڈاکٹر پرنیکا الا کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ معائنہ کے دوران عہدیداروں نے سدرشن ریڈی کو آگاہ کیا ہے کہ فیلڈ انویسٹیگیشن کے بعد تمام دستاویزات کو بوتھ لیول ایجنٹس کی مدد سے ERO اور AERO لاگ آن کے ذریعہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر تک کامیابی سے اپ لوڈ اور لاگ ان کیا جارہا ہے ۔ کلکٹر ڈاکٹر پرنیکاالا نے سی ای او کو بتایا کہ ووٹر تصدیق کا کام تیزی سے جاری ہے جو عمل 8 ستمبر کو صرف دو لاگ ان کے ساتھ شروع کیا گیا تھا اب اسے بڑھاکر 16لاگ ان کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہیکہ شہر میںاب تک 45 ہزار سے زائد تصدیقیں مکمل کی جاچکی ہیں ، جن میں سے صرف 17ستمبر کو 16 ہزار تصدیق کا عمل کیا گیا ہے ۔ سنٹرل الیکشن کمیشن نے ووٹرس کو جاری کئے جانے والی نوٹس کے تصدیق اور اس کے حل کے عمل کو عوام کی سہولت کے پیش نظر مزید آسان بنا دیا ہے ۔ ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے واضح کیا کہ اب ووٹرس نوٹس کے ازالے کیلئے متعلقہ ووٹرس کی ذاتی طور پر موجودگی لازمی نہیں ہے ۔ اگر ووٹر بذات خود حاضر ہونے سے قاصر ہے تو اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد شخصی طور پر ERO یا AERO کے سامنے پیش ہوکر اپنے ارکان خاندان سے متعلق ضروری دستاویزات اور معلومات فراہم کرسکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ووٹرس کو جاری کئے گئے نوٹس کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں اور زیرالتواء معاملے جلد حل کریں ۔ چیف الکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے اب تک زیرالتواء فارم۔6 درخواستوں کیلئے مقررہ دعوے کا ڈیکلریشن فارم کا ہونا لازمی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فارم ۔6 سے متعلق درخواستوں کی جانچ پڑتال ، ڈیکلریشن فارم کی وصول اور دعوؤں کو حل کرنے کے عمل کیلئے یکم اکٹوبر 2026 کو اہلیت کی بنیاد (Qualifying Date) قرار دیا جائے ۔ سی ای او نے تمام ضلعی انتخابی عہدیداروں اور متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ وہ دستاویزات موصول ہوتے ہی نوٹس کو بلاتاخیر حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں ۔
