مجالس مقامی میں بی سی طبقات کو 34 فیصد تحفظات کالعدم

اے پی میں مجالس مقامی میں پسماندہ طبقات کو 34 فیصد تحفظات پر حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ نے 34 فیصد تحفظات کے احکام کو کالعدم کردیا۔ عدالت کا ماننا ہے کہ 34 فیصد بی سی تحفظات کی مجموعی تحفظات 50 فیصد سے تجاوز ہونگے۔ سپریم کورٹ نے تحفظات کیلئے 50 فیصد کی حد مقرر کی ہے۔ حکومت فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی ۔
