برقی اور پانی کی قلت سے نمٹنے پانچ دن کے ہفتے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ

TOP_22-1

تلنگانہ میں ایل۔ نینو کے اثرات سے نمٹنے حکومت کے سخت اقدامات کے دوران تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں اور یونینوں نے ریاست میں 5 یوم کے ہفتہ کا اعلان کرنے نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہا جارہاہے کہ ریاستی حکومت برقی اور پانی کی کھپت میں کمی کے اقدامات کو یقینی بنانے جو احکامات کی اجرائی عمل میں لارہی ہے ان پر مؤثر عمل کیلئے اگر حکومت سے 5یوم پر مشتمل ہفتہ کا اعلان کرکے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے تو سرکاری دفاتر و سیکریٹریٹ میں جو برقی و پانی استعمال ہوتا ہے اسے محفوظ کیاجاسکتا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے طویل مدت سے اس مطالبہ کے حوالہ سے تنظیموں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اب جبکہ ریاست کو ایل ۔نینو کے نتیجہ میں سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور حکومت سے سرکاری دفاتر میں شام5بجے کے بعد ائیر کنڈیشن کے استعمال کو بند کرنے کے علاوہ پانی کے کم استعمال کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ایسے میں اگر حالات قابو میں آنے تک 5یوم کے ہفتہ پر عمل کا اعلان کرتی ہے تو کام کاج کے طریقہ کار کا بھی تجربہ ہوجائے گا ۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے آئندہ چند یوم میں چیف سیکریٹری سنجے جاجو سے ملاقات کرکے ان تجاویز پر مشتمل نمائندگی پر غور کیا جا رہا ہے ہے تاکہ ایل۔نینو کے اثرات پر قابو پانے کے ساتھ ملازمین کے دیرینہ مطالبہ کو بھی قابل عمل بنایا جاسکے ۔حکومت نے مختلف محکمہ جات میں سرکاری ملازمین کیلئے متعدد رہنمایانہ اصول اور قواعد کی اجرائی عمل میں لاکر انہیں کم برقی کے استعمال و پانی کے استعمال کو محدود کرنے اقدامات کی ہدایا ت جاری کی ہیں۔ ملازمین کا کہناہے کہ اگر حکومت سے تمام ملازمین کیلئے 2یوم کی تعطیل اور 5یوم کے ہفتہ کا اعلان کیا جاتا ہے تو پانی اور برقی کی بچت میں بڑی مدد ہوسکتی ہے ۔ حکومت کو ماہرین سے مشاورت بالخصوص محکمہ برقی ‘ آبرسانی و دیگر متعلقہ محکمہ جات سے تجاویز طلب کرکے فیصلہ کرنا چاہئے ۔