تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ماؤنوازوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے اندیشے

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی سکیورٹی ایجنسیوں نے انٹلی جنس اطلاعات کے بعد چوکسی بڑھا دی ہے۔ ان اطلاعات کے مطابق ماؤ نواز گروہ آخر نومبر میں کئی پروگراموں کے ذریعے جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کی ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے بعد گذشتہ چند ماہ سے ماؤ نواز گروہ نسبتاً غیر فعال رہے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کو بتایا کہ ہمیں جھارکھنڈ انٹلی جنس نے آگاہ کیا تھا۔ افسر نے مزید کہا کہ ان کی بنیاد پر جھارکھنڈ آئی جی (آپریشنز) نے 5 نومبر کو تلنگانہ اور اے پی سمیت مختلف ریاستوں کی سکیورٹی فورسز کو خفیہ الرٹ جاری کیا تھا۔ انٹلی جنس کے مطابق ماؤ نوازوں نے تین پروگرام منانے کی اپیل کی ہے ۔ 8 تا 15 نومبر ’خونی کرانتی سپتاہ‘ (خونی انقلاب ہفتہ)، 16 تا 22 نومبر ’دمن ورودھی سپتاہ‘ (جبر مخالف ہفتہ) اور 24 تا 30 نومبر ’شہید سپتاہ‘ (ہفتہ شہدا)۔دھنباد کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے ریاست بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور رانچی، جمشید پور اور دھنباد ایس ایس پیز کی براہِ راست نگرانی میں سرچ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔ جھارکھنڈ جیگوار کمانڈو یونٹ اور ریلوے پولیس کو ہائی الرٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔ تلنگانہ انٹلی جنس حکام نے کہا کہ ماؤ نواز اپنی تنظیمی طاقت دوبارہ حاصل کرنے اور گڑبڑ پیدا کرنے سرحدی علاقوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ڈی جی پی سی وی آنند نے پولیس کو سکیورٹی انتظامات مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے، خاص طور پر ماؤ نواز متاثرہ اور سرحدی اضلاع میں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوتہ گوڑم ، ملوگو، جئے شنکر بھوپال پلی اور کومرم بھیم آصف آباد اضلاع کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن کی سرحدیں پڑوسی ریاستوں سے ملتی ہیں اور حساس ہیں۔ مرکز نے بھی تلنگانہ اور اے پی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ انسدادِ ماؤ نواز گرے ہاؤنڈز کے تعاون سے انٹلی جنس معلومات جمع کرنے کا عمل تیز کریں، نگرانی بڑھائیں اور سرچ آپریشنز مضبوط کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ ماؤ نواز گروہوں کی اپنے نیٹ ورک بحال کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکنے جنگلاتی علاقوں اور کمزور سرحدی مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ آنند نے تلنگانہ اسپیشل انٹلی جنس برانچ کے دفتر کا دورہ کیا اور حکام سے انتہا پسندی مخالف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ریاستی پولیس گزشتہ دو برسوں میںخودسپردگی کے ذریعے 820 سے زائد ماؤیسٹوں کو قومی دھارے میں لانے میں کامیاب رہی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ تلنگانہ میں کوئی ماؤنواز نہیں ہے۔ اے پی پولیس نے بھی حساس علاقوں میں نگرانی سخت کر دی ہے۔ تلنگانہ، آندھرا اور پڑوسی ریاستوں میںانٹلی جنس معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنایا گیا ۔ بتایا گیا کہ سکیورٹی ایجنسیاں ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہیں جن میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ماؤنوازوں نے شاید اپنی حکمتِ عملی بدل لی ہے، اور دیہی علاقوں میں روایتی مسلح سرگرمیوں کی بجائے اب وہ شہری اور نیم شہری علاقوں میں اپنے زمین کے اوپر کام کرنے والے کارکنوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔انٹلی جنس ایجنسیاں ان مشتبہ کوششوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھیں جن کے تحت طلبہ تنظیموں و عوامی تنظیموں کو اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
