الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ

Ammi-Reddy

الیکشن سے قبل آندھراپردیش کے ڈی جی پی کے تبادلہ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن آف انڈیانے پیر کے روز اننت پوررینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آر این امی ریڈی کاتبادلہ کردیاہے۔ سی ای او آندھراپردیش مکیش کمار مینا نے سینئر پولیس آفیسر کے تبادلہ کی توثیق کی ہے۔ ریاست کے ڈی جی پی کے وی راجندرناتھ ریڈی کے تبادلے کے حکم کے اندرون24 گھنٹوں میں ڈی آئی جی اننت پوررینج امی ریڈی کاتبادلہ کردیاگیاہے۔ الیکشن کمیشن کے احکام کے مطابق انتخابی عمل کے اختتام تک جن عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے ہیں انہیں انتخابی ڈیوٹی کی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی۔