تلنگانہ میں رات کےدرجہ حرارت میں گراوٹ

Hyderabad-witnesses-final-cold-wave-of-winter-season

تلنگانہ میں آئندہ دو یوم کے دوران رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ جاری رہے گی اور صبح کی اولین ساعتوں میں درجہ حرارت میں کمی کے سبب سردی کی لہر ریکارڈ کی جائے گی۔محکمہ موسمیات نے اس کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں موسم میں پیدا ہونے والی تبدیلی کے پیش نظر راست ہواء میں نکلنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ درجہ حرارت میں ریکارڈ کی جانے والی شدت اور سردی سے معمر شہریوں اور بچوں کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر اضلاع کے درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور آئندہ دو یوم کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کے بعد دوبارہ اضافہ کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔3
بتایاجاتاہے 19 نومبر کی علی الصبح شہر کے کئی علاقوں بالخصوص شاہراہوں پر کہر کے گہرے بادل دیکھے گئے اور سردی کی لہر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔درجہ حرارت میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے لئے خلیج بنگال میں آئے طوفان ’اکوان‘ کو وجہ قرارد یا جا رہاہے۔