لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں شام 5بجے تک 62.31 فیصد ووٹنگ

VOTING-THIRD-PHASE

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر شام 5 بجے تک تخمینی اوسط ووٹنگ 62.31 فیصد رہی۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 75.66 فیصد رہا، جب کہ جموں و کشمیر کی سری نگر سیٹ پر 35.75 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے بہتر ووٹ فیصد ہے۔ شام 5 بجے تک مہاراشٹر میں 52.49 فیصد، اتر پردیش میں 56.35 فیصد اور بہار میں 54.14 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ چوتھے مرحلے میں شام 5 بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا۔

آندھرا پردیش …………………………..68.04
بہار……………………………54.14
جموں کشمیر …………….35.75
جھارکھنڈ ………………………………63.14
مدھیہ پردیش …………………………..68.01
مہاراشٹر …………………………..52.49
اوڈیشہ…………………………… 62.96
تلنگانہ …………………………..61.16
اتر پردیش …………………………..56.35
مغربی بنگال …………….76.66

شام 5 بجے تک، چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش اسمبلی کی تمام 175 نشستوں اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 28 نشستوں پر شام 5 بجے تک بالترتیب 67.99 فیصد اور 62.96 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔