کنگنا کو تھپڑ رسید کرنے کاواقعہ، سیکوریٹی عملہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے:شبانہ اعظمی

Shabana-Azmi

سینئر بالی ووڈ اداکار شبانہ اعظمی نے آج اداکارہ سے سیاستداں بنی کنگنا رناوت کی حمایت میں آواز اٹھائی جسے سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون کانسٹبل نے تھپڑ رسید کیا ہے۔ شبانہ نے کہاکہ سیکوریٹی عہدیداروں کو قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے۔ رناوت نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو پیام میں کہاتھا کہ کانسٹبل نے چندی گڑھ ایرپورٹ پر سیکوریٹی جانچ کے دوران ان کے چہرے پر ضرب لگائی اور گالی گلوج کی۔شبانہ اعظمی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں کنگنا رناوت سے کوئی محبت نہیں ہے لیکن وہ ان لوگوں میں شامل نہیں ہوں گی جو اس تھپڑ کا جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر سیکوریٹی عملہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔