ایم ایل سی جیون ریڈی نے سڑک سے اسکول پیدل گذرنے والے بچوں کو دیکھ کر گاڑی روک دی (ویڈیو)

T-JEEVAN-REDDY

تلنگانہ کانگریس کے رکن کونسل جیون ریڈی نے سڑک سے اسکول کو پیدل گذرنے والے طلبہ کو دیکھ کراپنی گاڑی روک دی اوران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے گاوں میں اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جیون ریڈی کسی کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ انہوں نے اسکولی بچوں کو پیدل اسکول جاتے ہوئے دیکھاجس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی گاڑی روک دی۔اس واقعہ کے وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جیون ریڈی نے ان بچوں سے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ ان بچوں کے ساتھ موجود خاتون نے جیون ریڈی نے کہاکہ جگتیال کے تاٹی پلی تُرکاشی نگر سے 30بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور گاوں کو جاتے ہیں۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت ان بچوں کیلئے نہیں ہے۔جیون ریڈی نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کے گاوں کا وہ دورہ کریں گے اور وہاں اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔