عثمانیہ ہاسپٹل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح

عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں تشخیصی صلاحیتوں میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا حال ہی میں جامع معائنہ کیا گیا اور 16.68 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا۔ ریاستی وزیر صحت اور خاندانی بہبود دامودر راج نرسمہا نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی دیکھ بھال اور مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے کئی اہم ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا۔ وزیر صحت نے 13.97 روپے کی لاگت سے منگوائی گئی نئی ایم آر آئی اسکیاننگ مشین کا افتتاح کیا۔ مریضوں کو تغذیہ بخش غذا کی فراہمی اور کیٹرنگ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے 2.16 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید کچن کا بھی افتتاح کیا گیا۔ جنرل میڈیکل بلاک میں 55 لاکھ روپے کی لاگت والے او پی سنٹر کے افتتاح سے آوٹ پیشنٹس کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی کی ہموار کرے گا اور مریضوں کوعصری علاج تک رسائی میں مزید بہتری آئے گی۔ ان اقدامات پر 5.90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جوہاسپٹل کو عصری تقاضوں سے لیس کرنے کی سمت ایک قدم ہے۔ یہ تمام اقدامات حیدرآباد میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے حیدرآباد کے عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی میں ہاسپٹل کی تاریخی اہمیت اور اس کے کردار کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس دواخانہ کے سنہرے ماضی کو بحال کرنے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے ہاسپٹل کے احاطہ میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کا وعدہ کیا۔
