رام مندر کی چھت ٹپکنے لگی۔ ایسا رہا تو درشن اور پوجا بند کرنی پڑے گی۔ آچاریہ ستیندر داس

IMG_20240625_113735-780x470

نو تعمیر شدہ رام مندر کے افتتاح کو ابھی چند ماہ بھی نہیں گزرے کہ پہلی بارش میں مندر کی چھت ٹپکنے لگی۔ رام مندر کے بڑے پجاری آچاریہ ستیندر داس نے اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا اور باہر کے احاطے میں پانی جمع ہو گیا۔ ان کے مطابق جہاں رام للا موجود ہیں وہاں بھی پانی بھر گیا، انہوں نے بتایا کہ مندر کے اندر بھی بارش کا پانی بھر گیا جو باعث فکر ہے۔ اچاریہ کا کہنا ہے کہ جو رام مندر تعمیر ہوا ہے اس میں پانی نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اس کی وجہ سے پانی اوپر سے ٹپکنے لگا یہ بہت بڑا مسئلہ ہے سب سے پہلے اس مسئلے کی جانی چاہیے، اگر اس مسئلے کی یکسوئی نہیں کی گئی تو مندر کے درشن اور پوجا بند کرنی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام مندر ٹرسٹ کو اس بات کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے کہ مندر سے کیوں پانی ٹپک رہا ہے۔ واضح رہے کہ 22 جنوری کو پران پرتیشٹھا تقریب منعقد ہوئی تھی حالانکہ ابھی رام مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ 2025 تک یہ کام مکمل ہو جائے گا۔