آیندہ ماہ سے معذورین کے پنشن میں 1000 روپے کا اضافہ _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں معذوروں کی پنشن میں مزید ایک ہزار کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ سے 4,116 روپے پنشن ادا کریں گے۔فی الحال معذوروں کو ہر ماہ 3116 روپے پنشن ادا کیا جا رہا ہ
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام کی فلاح وبہبود کے جو منصوبے تیار کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں, انہوں نے منچریال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منچریال ضلع کے عوام نے ماضی میں الگ ضلع کے لیے کئی دھرنے دیے۔جس پر ان کی حکومت نے منچریال کے ساتھ 23 نئے اضلاع قائم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب منچریال کے عوام کو ضلع ہیڈ کوارٹر میں کام کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔