لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا نے راہول گاندھی کی سرزنش کی

RAHUL-SPEAKER-MODI

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو پوری اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کو ہنگامہ آرائی کے درمیان اپنی تقریر کرنی پڑی۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن ارکان کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہیں مانے تو برلا اپوزیشن لیڈر پر ناراض ہونے لگے۔ برلا نے راہول گاندھی کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ "آپ کا طریقہ غلط ہے۔ قائد حزب اختلاف کا وقار ایسا نہیں ہے۔ آپ کو ہنگامہ بند کرنا چاہیے لیکن آپ غلط انداز اپنا رہے ہیں۔ آپ اس طرح کا رویہ اختیار کرکے قائد حزب اختلاف کے وقار کو کم کررہے ہیں۔