پیر زادی گوڑہ میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا گیا، بی آر ایس کارپوریٹرس گرفتار

PEERZADIGUDA

تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پیرزادی گوڑہ میں سیلنگ اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔ بلدیہ کی اس انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بی آر ایس کارپوریٹرس کو گرفتار کرلیاگیا۔ میڑچل۔پیرزادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن کے تحت سروے نمبر 1 میں آج صبح بلدی عہدیدار، پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ انہدامی کارروائی کے لئے پہنچے۔ انہدامی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی مقامی افراد نے اس کی شدید مخالفت شروع کردی۔اس دوران بی آرایس کے کارپوریٹرس نے انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جس پر ان کو گرفتارکرلیاگیا۔