تلنگانہ: حادثہ کے بعد سڑک پر پڑے بوتلوں کے ٹکڑوں کو پولیس ملازمین نے صاف کیا:

HYDPOLICE

سڑک حادثہ کے بعد سڑک پر پڑے بوتلوں کے ٹکڑوں کو پولیس ملازمین نے صاف کیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اُپل میں پیش آیاجس کی ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر دولاریوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ تصادم کے نتیجہ میں ایک لاری میں رکھی شراب کی بوتلیں ٹوٹ کرسڑک پر گرگئیں جس کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹوں کے سامنا ہونے کے پیش نظرملازمین پولیس نے درخت کی چھوٹی ٹہنیوں کے ذریعہ سڑک کی صفائی کی اوراس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔پولیس کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔