وزیرا علی تلنگانہ امریکہ کے دورہ پر روانہ

REVANTH-REDDY3-780x470

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں اورسرکردہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے اقدامات کریں گے۔ ان کے ہمراہ وزیر سری دھر با بو اور متعدد اہلکاروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی۔ان کا دورہ 11 اگست تک ہوگا۔ جنوری میں بطور وزیراعلیٰ انہوں نے پہلی مرتبہ داوس کا دورہ کیا تھا جس میں ریاست کیلئے 40 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایاگیا تھا۔کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں تلنگانہ میں آپریشنس شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام نے بعض ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ دورہ کے دوران یادداشت مفاہمتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔