بی آر ایس قائدین سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے راحت کاموں میں حصہ لیں: کے ٹی آر

HEAVY-RAIN-KTR

بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے بی آر ایس لیڈروں،کارکنوں اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متاثرہ افرادکو امداد فراہم کرنے کیلئے راحت کاموں میں حصہ لیں۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پرسرگرم تارک راما راو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ گھروں میں بچوں اور بزرگ شہریوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ عارضی ڈھانچے اور دیگر خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں جو کہ مسلسل بارش کی وجہ سے گر سکتی ہیں۔