گاو رکھشک کے شبہ میں فائرنگ، نوجوان ہلاک۔ ملزمین گرفتار

n6292805721725340321974b99d4ad163bdae776d90635e8099d26810568b19e472aa15709c83aea59141dd

گاو رکھشک کے شبہ میں ایک طالب علم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردینے کے معاملہ میں پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتارکرلیاہے۔ یہ واقعہ دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر واقع گدپوری کے قریب پیش آیا تھا۔ ملزمین کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام گاو رکھشک گروپ کے ارکان ہیں، جنہوں نے گاو اسمگلر سمجھ کر آرین مشرااور کار میں سوار اس کے مالک مکان کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور گولی مار دی۔ 23 اگست کی رات گاو رکھشکوں کو شبہ ہوگیا تھا کہ ڈسٹر اور فارچیونر کاروں میں گائے کے اسمگلرس گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے تعاقب کرکے گولی چلادی۔ فائرنگ میں زخمی مشرا دوران علاج دوسرے دن ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس معاملہ کی چھان بین کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔