وقف مسئلہ پر اشتعال انگیز بیان دینے پر ذاکر نائیک کو مرکزی وزیر کرن رجیجو کا جواب

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے مفرور ذاکر نائک کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے معصوم مسلمانوں کو گمراہ نہ کریں۔ مرکزی وزیر رجیجو نے منگل کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ذاکر نائک کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ لیکن جھوٹا پروپیگنڈہ غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔ مرکزی وزیر نے یہ بیان ذاکر نائیک کی اس اپیل پر دیا ہے، جس میں اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ملک کے مسلمانوں سے متحد ہوکر وقف بل کی مخالفت کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے ذاکر نائیک پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے مسلمانوں کو گمراہ کرنا بند کریں۔ واضح ہو کہ ذاکر نائک نے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں ہندوستان کی موجودہ حکومت کو کمزور قرار دیتے ہوئے گمراہ کن ملک مخالف بیان دیا ہے۔ ذاکر کا یہ ویڈیو مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ مسلمانوں سے ایسی اپیل کر رہے ہیں۔
