تلگو اداکار موہن بابو کے مکان سے دس لاکھ روپے کی چوری

ٹالی ووڈ کے سینئر اداکار موہن بابو نے جل پلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں چوری کی پولیس سے شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیان نامی ملازم مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے چوری کر کے گھر سے فرار ہو گیا۔ موہن بابو نے منگل کی شب رچہ کنڈہ پولیس میں شکایت درج کرائی۔
