اکیلی عورت کے گھر میں گھساچور، صفائی کی، کھانا پکایا، کپڑے بھی دھوئے اور ایک دلچسپ نوٹ چھوڑ گیا!

n6339689491728230726711ca80357ff194ee52faeddce4ba18ab5247076d4f724121d46874bd9444e0b62f

چوری کا ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ 36 سالہ ڈیمین ووجنیلووچ برطانیہ کے شہر مون ماوتھ شائر میں ایک خاتون کے گھر میں گھس گیا لیکن چوری کی نیت سے داخل ہونے کے بعد اس نے وہ کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد، ووجنیلووچ نے گھر کے اندر کا ماحول مکمل طور پر تبدیل کر دیا – اس نے کھانا پکایا، صفائی کی ، کپڑے دھوئے سکھا کر رکھے۔ یہ واقعہ 16 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب خاتون گھر سے باہر تھی۔ ووجنیلووچ نہ صرف عورت کے گھر میں داخل ہوا بلکہ اسے گھر کا احساس دلانے کے لیے مختلف گھریلو کام بھی انجام دیا۔ اس نے نئے جوتے پیکنگ سے نکال کر ری سائیکلنگ بن میں ڈال دیے۔ چور نے کرانے کے سامان کو فرج میں کھا اور پودوں کی دیکھ بھال بھی کی۔ اس کے علاوہ اس نے پرندوں کے لیے چارہ بھرا اور فرش بھی صاف کیا۔ گھر سے نکلنے سے پہلے ووجنیلووچ نے خاتون کی الماری کے اجزاء سے کھانا بھی پکایا۔ یہی نہیں، جاتے وقت اس نے خاتون کے لیے ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں لکھا تھا، ‘فکر نہ کرو، خوش رہو، خوب کھاو اور آرام کرو۔’ جب عورت واپس آئی تو اسے کمرے میں ایک نوٹ کے ساتھ ریڈ وائن کی بوتل اور مٹھائی کا ایک کٹورا ملا۔ پڑوسی نے بتایا کہ اس نے بھی کسی کو کپڑے دھوتے دیکھا ہے۔ اس واقعے کے بعد خاتون بہت خوفزدہ تھی۔ اس نے ایک بیان میں کہاواقعے کے بعد دو ہفتوں تک، جب تک کہ چور پکڑا نہیں گیا، میں مسلسل فکر میں رہی۔ مجھے ڈر تھا کہ شاید یہ کوئی ہے جسے میں جانتی ہوں، یا یہ واقعہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ 29 جولائی کو دوسری چوری کے بعد کارڈف کراون کورٹ نے ووجنیلووچ کو 22 ماہ قید کی سزا سنائی۔ اس کے وکیل تبیتھا واکر نے کہا کہ ڈیمین بے گھر تھا اور اس واقعے کے وقت ذاتی مشکلات سے دوچار تھا ڈیمین نے اپنے جرائم کے لیے معافی مانگی اور چوری کے دو الزامات کا اعتراف کیا۔ اس سے پہلے بھی وہ معمولی مارپیٹ ، عوامی امن کو خراب کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے جیسے جرائم میں مجرم ٹھہرایا جا چکا تھا ۔